PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN SINDH => Topic started by: iram on January 13, 2012, 08:28:53 PM

Title: مہر میڈیکل کالج سکھر کے طلبہ کا انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ
Post by: iram on January 13, 2012, 08:28:53 PM
مہر میڈیکل کالج سکھر کے طلبہ کا انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ
سکھر : ۱۳ جنوری ۲۰۱۲ :  پرائیویٹ میڈیکل کالج سکھر کے طلبہ وطالبات نے کالج انتظامیہ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا، طلبہ مہر میڈیکل کالج سے یونیورسٹی کی ڈگری  کے الحاق نہ ہونے کی وجہ سے مظاہرہ کررہے تھے۔ مشتعل طلبا نے کالج کے شیشے اور گملے توڑ دیئے،فرنیچر بھی توڑنے کی کوشش، سکھر کی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں کیا، اور طلبہ اور کالج انتظامیہ کے درمیان مذکرات کروائے ۔ جس سے یہ مسئلہ وقتی طور پر روک گیا ہے ۔