Author Topic: ایم بی بی ایس فائنل ائر کا طالب علم اغوا  (Read 3895 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
لاہور: ایم بی بی ایس فائنل ائر کا طالب علم لاپتہ،اغوا کا مقدمہ درج
لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈکل کالج کے ہاسٹل سے ایم بی بی ایس فائنل ائر کا طالب علم پراسرارطور پر غائب ہو گیا۔تھانہ گوالمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل ائر کا طالب علم عدیل طارق ہال روڈ پر واقع ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا۔بدھ کی رات کھانے کے لئے ہاسٹل سے باہر گیا لیکن واپس نہیں آیا۔عدیل طارق جمعرات کو ہونے والے میڈیسن کے پیپر سے بھی غائب تھا۔تھانہ گوالمنڈی پولیس نے رات گئے عدیل طارق کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔