Author Topic: ماریشیش  (Read 1888 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
ماریشیش
« on: December 09, 2007, 09:04:34 PM »
ماریشیش

ماریشیش كا دارالحكومت پورٹ لوئس ہے۔ یہاں كی كرنسی روپیہ ہے۔ یہاں شرح خواندگی

تقریباً ٢٦ فی صد ہے۔

ماریشیش براعظم افریقہ میں واقع ہے۔ یہ مغربی بحرہندكا ایك چھوٹا سا جزیرہ ہے جو

مڈگاسكر سے ٠٠٥ میل مشرق میں واقع ہے۔ یہ ملكہ برطانیہ كے دائرہ اختیار میں ہے۔ یہاں

كا گورنر جنرل ملكہ برطانیہ كا تعینات كردہ ہوتا ہے جو سربراہ مملكت بھی ہوتا ہے۔ یہاں

ہندو، عیسائی، بدھ مت، اور مسلمان آباد ہیں۔ یہاں كی اہم فصلوں میں گنا، چائے،

ناریل،تمباكو، شامل ہیں۔ یہاں خوشبویات ، شراب ، چینی اور سركہ كی صنعتیں قائم ہیں۔

وہ لوگ جن كو ویزا كی ضرورت نہیں

ماریشیش كے شہری۔

برطانوی شہری، شہریت یافتہ افراد، كالونیز كے شہری۔

ایسے افراد جن كے پاس ری انٹری پرمٹ ہے۔

جرمنی كے شہری۔

بحری جہازوں كا عملہ دوران ڈیوٹی۔

ٹرانزٹ مسافر جو زیادہ سے زیادہ ٢١ گھنٹوں میں ملك چھوڑ دیں۔

مندرجہ ذیل ممالك كے افراد۔

 باربوداس، آسٹریلیا، آسڑیا، بنگلہ دیش، بلجیم،، برونئی ، بلغاریہ، كینیڈا، دمشق،

ڈنمارك،امریكہ، اٹلی، جمیكا، فن لینڈ، فرانس، گمبیا، ملاوا، مالٹا، غانا، گرینڈا، آئس لینڈ،

جاپان، كینیا، ہندوستان، آئرلینڈ، كویت، لكسمبرگ، ملائشیا، متحدہ عرب امارات ، سعودی

عرب ، عمان ، قطر ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تنزانیہ، تیونس، تركی ، یوگنڈا، یورا گوائے، تركی

، زمبابوے ، ۔

ملك میں آنے والے مسافروں كو ہیلتھ كارڈ ساتھ لانا ہو گا۔ سوائے ان مسافروں كے جو

عارضی طور پر رہیں یا ائیرپورٹ سے باہر نہ آئیں

ماریشیش حكومت ان ممالك كے لوگوں كے پاسپورٹ كو ہرگز قبول نہیں كرے گی۔ تائیوان

٫ٹرانسكی٬ دمشق كا وہ علاقہ جو حكومت كے دائرہ اختیار میں نہیں۔

ماریشیش كا پاسپورٹ ایجنٹ حضرات كے نزدیك نہایت اہمیت كا حامل ہے كیونكہ پاكستانی

لوگوں كے چہرے اور نقش و نگار ماریشیش لوگوں سے ملتے ہیں۔ اس لیے یہ لوگ ان

پاسپورٹوں پر پاكستانی افراد كو جاپان بھجوا دیتے ہیں بلكہ ایجنٹ حضرات كے نزدیك

ماریشیش پاسپورٹ پر جاپان میں انٹری لازمی ہے۔ اس پر گیا ہوا شخص لازمی طور پر

جاپان میں داخل ہو جاتا ہے۔ جاپان كے لیے اسی پاسپورٹ كو زیادہ تر استعمال كیا جاتا ہے۔