Author Topic: انٹر بورڈ کے سالانہ کھیلوں کی تقریب کاانعقاد  (Read 1755 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


انٹر بورڈ کے سالانہ کھیلوں کی تقریب کاانعقاد
   
کراچی (پ ر) بورڈ آف انٹر میڈیٹ شعبہ اسپورٹس کے زیر اہتمام بورڈ آڈیٹوریم میں 2007ء اور 2008 کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کالجز کے طلبا و طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سال 2007 اور 2008 اور کے انٹر کالجیٹ (بوائز) مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں سال کی جنرل ٹرافی جناح گورنمنٹ کالج نے جبکہ انٹر کالجیٹ (گرلز) کے مقابلوں میں 2007ء کی جنرل ٹرافی سینٹ جوزف کالج اور 2008 کی جنرل ٹرافی ڈی ایچ اے گرلز کالج فیز نے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ تھے۔ جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ بختیاری یوتھ سینٹر کے کرکٹ گراؤنڈ کو پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے گود لے لیا ہے اور انشاء اللہ اس کا شمار کراچی کے فرسٹ کلاس گراؤنڈ میں ہونے لگے گا۔




شکریہ  جنگ
.................