Author Topic: طلباء کو تعلیمی وظائف سے محروم کرنا علم دشمن اقدام ہے‘پشتونخوا ایس او  (Read 564 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
[size=30 pt]
طلباء کو تعلیمی وظائف سے محروم کرنا علم دشمن اقدام ہے‘پشتونخوا ایس او
کوئٹہ:پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے جاری بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم ری امبرسمنٹ پروگرام برائے یونیورسٹیز کو ختم کرنے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈز میں کٹوتی کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ پشتون بلوچ دو قومی صوبے اور فاٹا کے طلباء وطالبات کی بہتر تعلیم کیلئے گزشتہ حکومت نے وزیر اعظم ری امبرسمنٹ پروگرام شروع کیا جس سے ہزاروں طلباء و طالبات کی سالانہ فیس معاف اور ہزاروں طلباء وطالبات کو تعلیمی وظائف دیئے گئے لیکن موجودہ حکومت نے ملک بالخصوص پشتون بلوچ صوبے کی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء وطالبات کو ری امبرسمنٹ سکیم و دیگر وظائف سے محروم کر کے علم و تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ۔بیان میں کہا گیا کہ پشتون بلوچ صوبے کے طلباء و طالبات پہلے سے ہی زیادہ فیسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اب مذکورہ بالا تعلیم دشمن اقدام نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ۔
[/size]
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 30 اپریل 2019 ء کو شائع ہوئ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"