Author Topic: بھارت ننّھے بل گیٹس کے نام سے مشہور8 سالہ بچہ امان رحمان کمپیوٹر اینمیشن میں مہ  (Read 2438 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
بھارت ننّھے بل گیٹس کے نام سے مشہور8 سالہ بچہ امان رحمان  کمپیوٹر اینمیشن میں مہارت  کے بعد بطور استاد تعلیم دینے لگا
   
دہرہ دون (جنگ نیوز) بھارت میں ایک 8 سالہ بچہ امان رحمان کمپیوٹر اینمیشن میں مہارت حاصل کرنے کے بعد بطور استاد اس کی تعلیم دے رہا ہے، امان اب تک ایک ہزار سے زائد انیمیٹڈ فلمیں بنا چکا ہے۔ ریاست اتر کھنڈ کے شہر دہرہ دون سے تعلق رکھنے والے امان رحمان کو سب ”ننھے بل گیٹس“ کے نام سے جانتے ہیں۔ اس نے 3 سال کی عمر میں کمپیوٹر سیکھنا شروع کیا۔ امان گینز بک کے ینگ اچیورز میں اپنا نام دیکھنا چاہتا ہے۔ امان کی والدہ نے بتایا کہ وہ اپنے بڑے بھائی کا کمپیوٹر چھپ چھپ کر استعمال کرتا رہتا تھا۔ امان کے موٹر مکینک والد نے بتایا کہ کئی کمپیوٹر ماہرین کے غیر حوصلہ افزا جواب کے بعد دہرہ دون کالج نے جب امان کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کیلئے اسے داخلہ دیا تو امان رحمان نے پندرہ ماہ پر مشتمل کورس تین ماہ میں ہی ختم کر لیا اور ایک ماہ کے اندر اندر اپنا پہلا کمپیوٹر پروگرام لکھ ڈالا۔
[/rtl]      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"