Author Topic: نجی میڈیکل کالجز کے طلباء کا انصاف فراہمی کا مطالبہ  (Read 429 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نجی میڈیکل کالجز کے طلباء کا انصاف فراہمی کا مطالبہ
پشاور : خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نجی میڈیکل کالجز کے طلباء نے وزیر اعظم ، پاکستان میڈیکل ہاؤس اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم سی کی جانب سے شفٹنگ و اپ گریڈیشن پالیسی سے نظر انداز طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلباء شوال احمد غنی ، نور سیٹھی ، عبداللہ اور تنزیل و نے مذکورہ پالیسی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم سی نے 8 جنوری کو 2018-19 داخلہ شفٹنگ و اپ گریڈیشن پالیسی میں تبدیلی کے بعد ختم کردی جس کے تحت نجی میڈیکل کالجز میں لوئر کالجز کے ایم بی بی ایس والے طلبہ ہائی کالجز میں جبکہ بی ڈی ایس والے طلبہ ایم بی بی ایس میں شفٹ نہیں ہو سکیں گے، یہ پالیسی اس وقت تبدیل کی گئی جب نوے فیصد داخلے اور اپ گریڈیشن ہو چکی تھی، لیکن ہماری باری آنے پر انہوں نے پالیسی تبدیل کر دی جس سے 1 سیریل سے لیکر 1820 تک سیریل کے طلبہ متاثر ہوئے ہیں لیکن کم میرٹ والوں کو داخلے ملنے والے ہیں جس کی ویٹنگ لسٹ جاری کر دی ہے جن میں ہائیر میرٹ کے نام نہیں حالانکہ ہم نے دس لاکھ فی طالبعلم فیس بھی جمع کی ہے، انٹرویو کے دوران ہم سے وعدہ کیا گیا کہ آپ فیس جمع کرانے کے بعد شفٹنگ و اپ گریڈیشن کیلئے اہل ہونگے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن مورخہ 16 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"