Author Topic: جاپان کے طلباء طالبات کی ذکریا یونیورسٹی میں حصول تعلیم کو ترجیح  (Read 786 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جاپان کے طلباء طالبات کی ذکریا یونیورسٹی میں حصول تعلیم کو ترجیح
ملتان :وائس چانسلر جامعہ زکریاپروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری سےجاپانی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف مشنیوسوکے شینڈو نے ملاقات کی،اس موقع پر وائس چانسلر نے کہاکہ پاکستان اور جاپان دوستانہ تعلقات کی شاندار تاریخ رکھتے ہیں،دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مابین علمی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں،جامعہ زکریاجنوبی پنجاب کی نمائندہ جامعہ کی حیثیت رکھتی ہے،
 جاپان کے طلباء طالبات اس یونیورسٹی میں حصول تعلیم کو ترجیح دیتے ہیں، اس طرح جامعہ زکریا کے اساتذہ جاپان کے تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں،جاپانی ڈپٹی چیف مشن نے کہاکہ درس گاہوں کے روابط بڑھنے سے حقیقی مفاہمت کی فضا پیدا ہوتی ہے
 اور دیرپا دوستی کی بنیادیں فراہم ہوتی ہیں، ماضی میں اوساکا یونیورسٹی جاپان اور جامعہ زکریاشعبہ اردو کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں، دونوں جامعات کے شعبوں کے وفود مطالعاتی دورے کرچکے ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 26اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"