Author Topic: كیڈٹس كالج مستونگ﴿صوبہ بلوچستان ﴾  (Read 9021 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
كیڈٹس كالج مستونگ﴿صوبہ بلوچستان ﴾
« on: November 14, 2007, 08:07:16 PM »
 یہ كالج كوئٹہ سے چون كلومیٹر كے فاصلے پر آر سی ڈی ہائی وے پر مستونگ كے مقام پر واقع ہے۔یہ كالج ٣٨٩١ میں تعمیر كیا گیا تھا ۔اس كالج كا مقصد بھی معیاری تعلیم كے ساتھ ساتھ ایسے نوجان تیار كرنا ہے جو قائدانہ صلاحیتوں كے مالك ہوں ۔اس كالج میں داخلے كے لیے عمر كی حد گیارہ سے تیرہ سال ہے۔ہر امیدوار كے لئے ضروری ہے كہ اس نے چھٹی جماعت كا امتحان پاس كیا ہو یا وہ چھٹی جماعت میں زیر تعلیم ہو ۔لیكن اس كے لیے ضروری ہے كہ داخلے كے لیے آخری انتخاب تك وہ چھٹی جماعت پاس كرچكا ہو۔اس كالج میں داخلہ ساتویں كلاس میں دیا جاتا ہے ۔سیٹوں كی تقسیم اس طرح ہے۔

١۔   پچاس سیٹیں بلوچستان كے تما م اضلاع سے میریٹ كی بنیاد پر كی جاتی ہے۔

٢۔   چھ سیٹیں بلوچستان كے علاوہ دیگر صوبو  سے اوپن میریٹ كی بنیاد پر كی جاتی ہیں ۔

٣۔   چار سیٹوں پر پسماندہ علاقوں سے وفاقی حكومت امیدواروں كی نامزدگی كرتی ہے۔

اخراجات

اس كالج میںسالانہ اخراجات بارہ ہزار روپے ہیں جو دو قسطوں میں مارچ اور اگست میں ادا كرنے پڑتے ہیں ۔ان اخراجات میں كھانا ،ٹیوشن فیس،بجلی ،طبی سہولیات ،دھوبی اور نائی كے اخراجات وغیرہ شامل ہیں ۔اس كے علاوہ والدین كو درج ذیل اخراجات برداشت كرنے پڑتے ہیں ۔سفر كے اخراجات ۔مطالعاتی دوروں كے اخراجات ۔كھیلوں كے لیے ذاتی ساز و سامان كے لیے اخراجات ۔ میٹرك اور انٹر كی رجسٹریشن فیس ۔كھانے پینے كے فالتو اخراجات وغیرہ ۔جتنے بھی یہ اخراجات ہیں اس حساب سے ادا كرنا ہوتے ہیں جبكہ بستر ،درسی كتابوں ،كھیلوں ،كلبوں اور جیب خرچ كے لیے والدین كو سالانہ سو لہ سو آٹھ روپے مزید ادا كرنے پڑتے ہیں ۔