PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Topic started by: sb on March 14, 2009, 09:02:14 AM

Title: جماعت دہم کے طلبہ سے مئی تک کی فیس وصول کی جائے، آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ای
Post by: sb on March 14, 2009, 09:02:14 AM

  جماعت دہم کے طلبہ سے مئی تک کی فیس وصول کی جائے، آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کی ہدایت
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجی تعلیمی اداروں کے خلاف دسویں کلاس کے طلباء و طالبات سے جون جولائی کی فیس وصول کرنے کی شکایات موصول ہونے پر آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید خالد شاہ نے صوبہ سندھ کے تمام نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ تعلیم اور ایسوسی ایشن کے مشورے سے طے کئے گئے فیصلے کے مطابق عمل کریں اور دسویں کلاس کے طلباء و طالبات سے صرف ماہ مئی 2009ء تک کی فیس وصول کریں۔ انہوں نے دو ماہ کی فیس یکمشت لینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 98 فیصد نجی اسکول تعلیمی سیشن کے دوران صرف جون اور جولائی کی فیسیں ایڈوانس اقساط میں جبکہ 2 فیصد اسکول پورے تعلیمی سیشن میں دو دو ماہ کی فیسیں وصول کرتے ہیں۔

      شکریہ جنگ