Author Topic: سندھ کے اساتذہ تاحال جائز حقوق سے محروم ہیں،سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی  (Read 1213 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سندھ کے اساتذہ تاحال جائز حقوق سے محروم ہیں،سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماؤں مرکزی صدر پروفیسر اطہر مرزا، سیکریٹری جنرل پروفیسر ہمت علی پتافی، صدر کراچی ریجن پروفیسر مظفر رضوی، جنرل سیکریٹری کراچی ریجن پروفیسر افتخار آعظمی ، صدر حیدر آباد ریجن پروفیسر یعقوب چا نڈیو، جنرل سیکریٹری حیدر آباد ریجن پروفیسر غضنفر شاہ، صدر سکھر ریجن شفقت جو کھیو ، مرکزی رہنما پروفیسر ایوب مری اور پروفیسر منظور چھجڑو نے اپنے مشترکہ بیان میں محکمہ تعلیم حکومت سندھ کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی کا سبب سا بقہ دور حکومت کے افسران ہیں جو اساتذہ مسائل کے حل کے لئے کوئی دلچسپی نہیں لے رہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے کہنے پر اساتذہ تنظیموں پر سے پا بندی کا نو ٹیفیکیشن تو جاری کردیا گیالیکن اب تک اُس کی کاپی سپلا کے صدر کو نہیں دی گئی ۔رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ما ضی میں پیپلز پا رٹی ہی کے دور حکومت میں ایڈہاک لیکچررز کو مستقل کیا گیا لیکن افسران کے غلط مشوروں کے با عث وزیر اعلی سندھ نے اب تک ایڈ ہاک لیکچررز کو مستقل نہیں کیا۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں اساتذہ اپنے جا ئز حقوق سے گُزشتہ دور حکومت سے اب تک محروم ہیں ۔سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ 14 ما رچ کو ڈی جے سندھ گو رنمنٹ سائنس کالج ، کراچی میں صو بائی مجلس عاملہ کا اجلاس 17 مارچ 2009 ءء کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں ریلی اور دھرنے کے انتظامات کا جا ئزہ لیا جائے گا۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"