Author Topic: وفاقی اور صوبائی پبلك سرو س كمیشن میں نئی بھرتی پالیسی  (Read 4586 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
وفاقی حكومت نے اب گریڈ گیارہ سے گریڈ پندرہ تك كی آسامیوں كو پر كرنے كے لیے ایك نئی بھرتی پالسیی تشكیل دی ہے۔اس پالیسی كے تحت تمام وزارتوں اور درج ذیل محكموں كے لیے سكیل گیارہ تا پندرہ كی خالی آسامیوں كی بھرتی كی ذمہ داری وفاقی پبلك سروس كمیشن كی ہوگی ۔

ان محكموں میں یہ محكمے شامل ہیں ۔سنٹرل بورڈ آف رینویو ،كسٹم ایكسائز اور انكم ٹیكس ،ایف آئی اے،پاكستان نار كوٹیكس كنٹرول بورڈ ،پاكستان ریلویز ،امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ،ایكسپورٹ پروموشن بیورو اسلام آباد كیپیٹل ٹیرٹیری ،بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائنمنٹ ،سٹیٹ آفس اور كنٹرول آف امپورٹ اینڈ ایكسپورٹ وغیرہ۔

اس پالیسی كی خاص خاص باتیں درج ذیل ہیں ۔

١۔   میرٹ كی بنیاد ،تجربہ ،تعلیم اور فنی قابلیت ہوگی ۔

٢۔   صوابدیدی اختیارات ختم

٣۔   ایڈہاك تقرریوں كا خاتمہ

٤۔   علاقائی اور صوبائی سطح پر ملازمتوں میں عدم توازن كا خاتمہ۔

٥۔   یتیموں اور ناداروں كے لیے پانچ فیصد مخصوص كوٹہ

٦۔   معذوروں كے لیے ایك فیصد كوٹہ

٧۔   وفاقی ملازمتوں كی طرح خود مختار اداروں اور كارپوریشنوں میں بھی علاقائی اور صوبائی كوٹہ پر عمل ۔

٨۔   مناسب تشہیر كے بعد ہر سال فروری اور اگست كے مہینوں میں باقاعدہ بھرتی

٩۔   اشتہارات كی اشاعت كے تیس یوم كے اندر درخواستوں كی وصولی ۔

٠١۔   تمام سركاری محكموں كی جانب سے ہر سال دسمبر اور جون میں خالی آسامیوں كے بارے میں كتابچے كی اشاعت اور مناسب قیمت پر فراہمی

اس پالیسی كے تحت وفاقی پبلك سروس كمیشن معلومات عامہ میں تحریری امتحان لے گا اور اس كے بعد امیدوار وں كا زبانی امتحان بھی ہوگا ۔ہر دو امتحانات میں حاصل كردہ نمبروں كی بنیاد پر میرٹ لسٹ تیار كی جائے گی جس كی بنیاد پر تقرریاں عمل میں آئیں گی لیكن افسوس كہ اس پالیسی پر عمل درآمد روك دیا گیا ہے اور ایك صائب طریقے كی بجائے بھرتی كے پہلے طریقوں كو اپنا لیا گیا ۔