Author Topic: پنجاب فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے نتائج کا اعلان  (Read 2765 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
پنجاب فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے نتائج کا اعلان

 پنجاب فنی تعلیمی بورڈ لاہور نے اپنے زیر انتظام ہونے والے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر، ڈپلومہ ڈریس میکنگ ،ڈریس ڈیزائننگ اور مائننگ ڈپلومہ کےفسٹ ائیر ، سکینڈ آئیر اور تھرڈ ایئر کے پہلے سالانہ امتحان 2010 کے رزلٹ کی اشاعت کردی ہے ۔
ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیرکے رز لٹ کے مطابق کے آر ایل انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کہوٹہ کے محمد ضیاءقاسم نے 3023/3350 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ واہ سویڈش انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی واہ کینٹ کے سید دلدار حیدر نقوی نے3350 2998/نمبر لے کر دوسری اور کے آر ایل انسٹیٹوٹ کہوٹہ کے ہی ساجد منظور نے 2988/3350 نمبر لے کر پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کنٹرولر امتحانات پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پروفیسر محمد طارق ملک کی طرف سے جاری کردہ ٹوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر میںٹوٹل33133 طلباءو طالبات نے شرکت کی جس میں سے16836 کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 50.81% رہا۔اسی طرح ڈپلومہ ڈریس میکنگ ،ڈریس ڈیزائننگ میں 234 طالبات نے حصہ لیا جس میں سے 175 کامیاب ہوئیںاور رزلٹ کا تناسب 74.79% رہا۔ڈپلومہ مائن فائنل ایئر میں ٹوٹل 43 طلبا ءنے حصہ لیا جس میں سے 34 کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 79.07% رہا۔ رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk پر جاری کردیا گیا ہے ۔
مزید معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔