Author Topic: جامعہ کراچی میں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے ڈے کیئر سینٹر کی منظوری  (Read 1286 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  جامعہ کراچی میں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے ڈے کیئر سینٹر کی منظوری
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ترقی نسواں توقیر فاطمہ بھٹو نے کراچی یونیورسٹی میں محکمہ ترقی نسواں کے تعاون سے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سے اس سلسلے میں جلد سفارشات تیار کرنے کے لئے کہا تاکہ اس کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ ابلاغ عامہ کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں خواتین اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں لیکن گھریلو فرائض کی ادائیگی کی بناء پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے حل کیلئے ان کے بچوں کی بہتر نگہداشت اور نشو نما کے لئے یونیورسٹی میں ڈے کیئر سینٹر کے قیام کو جلد ممکن بنایا جائے گا۔سیمینار کی منتظم ثمینہ قریشی نے کہا کہ شعبہ ابلاغ عامہ میں طلبا و طالبات کو جدید پیشہ ورانہ تربیت دی جاتی ہے جس کے لئے ایک کریٹیو گروپ تشکیل دیا گیا ہے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم صدیقی نے کہا کہ کریٹیو گروپ کا قیام شعبہ ابلاغ عامہ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کی محنت اور لگن کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔ شعبہ ابلاغ عامہ کے چیئرمین ڈاکٹر محمود غزنوی نے شعبہ میں قائم ایف ایچ 90.6 کے بارے میں بتایا۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"