Author Topic: آئی ایس او پاکستان کی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت  (Read 1932 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
آئی ایس او پاکستان کی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت
وطن دوست تنظیم آئی ایس او پاکستان کودہشت گرد تنظیموں کی فہرست میںشامل کرنا ایک شرمناک عمل ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ عادل بنگش (مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان) جیساکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میںہونیوالی پریس کانفرنس میں آئی ایس او کو وطن دشمن تنظیم قرار دیا جو کہ ان کی لا علمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آئی ایس او پاکستان 1972سے آج تک کے سفر میںوطن عزیز کے استحکام میں مصروف عمل ہے اوروطن عزیز کو ہر طرح کی فرقہ واریت سے محفوظ رکھنے میںاپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ وطن کے استحکام اور اتحاد بین المسلمین کی علمبردار تنظیم نے سر زمین پاکستان میںمتحدہ طلبہ محاذجیسی تنطیمون کو بنانے کا افتخار بھی آئی ایس او پاکستان کو حاصل لہذاوزیر داخلہ کے اس شرمناک بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی عوام جانتی ہے کہ آئی ایس او نے پاکستان کے استحکام کیلئے پاکستان آرمی کی ہر موقعہ پر حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے۔
والسلام عابد حسین مرکزی سیکرٹری اطلاعات امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان