Author Topic: خاران کے سکولز میں اساتذہ کو تعینات کیاجائے  (Read 571 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

خاران کے سکولز میں اساتذہ کو تعینات کیاجائے
کوئٹہ: بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر امیر ثاقی خاران زون کے آرگنائزر عطاء اللہ تگابی طارق شائین بلوچ و دیگر نے کہاہے کہ خاران سمیت بلوچستان بھر میں تعلیمی پسماندگی اور اداروں میں سہولیات کی کمی کی ذمہ دار سرکاری جماعت اورحکمران طبقہ ہے خاران کالج میں اہم مضامین کے لیکچرار نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کاسامنا ہے
 بی ایس او طلباء وطالبات کو آنے والے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار کررہی ہے رہنمائوںنے کہاکہ سرداراخترمینگل ‘ثناء بلوچ ودیگر قائدین قومی سطح پر بلوچستان کے مسائل اجاگر کرکے حل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ خاران میں سکولز کو ہائی سیکنڈری کادرجہ دینا خوش آئند ہے اس حوالے سے اساتذہ کی کمی کوفوری طورپر پُرکرنے کی ضرورت ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 29اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"