Author Topic: روایتی دیہی دستكاریاں  (Read 3964 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
روایتی دیہی دستكاریاں
« on: December 04, 2007, 07:12:56 PM »
پاكستان كے دیہی علاقوں میں بے شمار روایتی دستكاریاں كا كام ہوتا ہے ۔یہ

درست ہے كہ بہت سی روایتی دستكاریاں اپنے اصل رنگ روپ میں ہی اچھی

لگتی ہیں لیكن بہت سی دستكاریاں ایسی بھی ہیں جنہیں جدید عصری

تقاضوں سے ہم آہنگ كركے انہیں روایتی دستكاریوں سے جدید صنعتوں میں

تبدیل كیا جاسكتا ہے ۔لیكن تعلیم كے فقدان اور حكومتی بے توجہی كی وجہ

سے دیہی علاقوں میں بے شمار اعلیٰ صلاحیتوں كے مالك روایتی ہنر مند نیم

روزگاری كی حالت میں غربت اور افلاس میں زندگی بسر كررہے ہیں ۔اگر انہیں

وقت كے تقاضوں كے مطابق مناسب تربیت اور سا ز و سامان مہیا ہوجائے تو یقیناً

وہ اپنے لیے باعزت اور منافع بخش روزگار پیدا كرسكتے ہیں ۔یہاں ہم چند ایسی

دستكاریوں كی نشاندہی كررہے ہیں جن سے وابستہ لوگوں كو چاہیے كہ وہ

اپنی دستكاریاں كو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ كركے اپنے لیے بہتر روزگار پیدا

كریں