Author Topic: لكڑی كاكام wood work  (Read 4127 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
لكڑی كاكام wood work
« on: December 04, 2007, 07:14:12 PM »
دیہی علاقوں میں تركھان یا بڑھئی ہر گائوں كی معاشرت كا كا ایك اہم ستون

ہے ۔وہ كسانوں كو زرعی آلات تیار كركے دیتے ہیں ۔جن كی مدد سے كسان

كھیتی باڑی كرتے لیكن جب سے دیہی علاقوں میں جدید زرعی ٹیكنالوجی اور

زرعی مشینیں متعارف ہونا شروع ہوئیں ہیں اس كے ساتھ تركھانوں كا روایتی

پیشہ زوال پذیر ہونا شروع ہوگیا ہے ۔اس پیشے سے وابستہ افراد كو چاہیے كہ وہ

اپنے روایتی كام كو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ كركے اپنے پیشے كو منافع

بخش بنائیں ۔نیز اپنی نئی نسل كو بھی اس پیشے كی جدید تربیت سے

آراستہ كریں ۔اس سلسلے میں انہیں گجرات راولپنڈی میں قائم ووڈ وركنگ

سنٹر سے جدید تربیت كے مواقع مہیا ہوسكتے ہیں ۔

اسی طرح دیہات میں بے شمار دوسرے روایتی دستكار پائے جاتے ہیں جن كے

پیشے صنعتی ترقی كی وجہ سے زوال پذیر ہیں ان سب روایتی ہنر مندوں كو

چاہیے كہ وہ اپنے پیشوں كو ترك نہ كریں بلكہ انہیں جدید عصری تقاضوں سے

ہم آہنگ كركے انہیں منافع بخش چھوٹی دیہی صنعتوں میں تبدیل كریں ۔یہ

بس ایك كہنے كی بات ہی نہیں ہے بلكہ دیہی علاقوں كے بہت سے سمجھ دار

روایتی دستكاروں نے اپنے آپ كو جدید عصری تقاضوں كے مطابق ڈھالا ہے اور آج

وہ اپنے آبائی گھروں میں رہتے ہوئے باعزت روزگار كے مالك ہیں اور آسودہ زندگی

بسر كررہے ہیں ۔دوسرے سمجھ دار ہنر مندوں كو بھی اپنے حالات بہتر بنانے

چاہیں ۔