PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => BISE Sukkur Board => Topic started by: علم دوست on July 29, 2008, 02:52:13 PM

Title: تعلیمی بورڈ سکھر: انٹر سال دوم پری میڈیکل و انجینئرنگ کے نتائج
Post by: علم دوست on July 29, 2008, 02:52:13 PM

 
تعلیمی بورڈ سکھر: انٹر سال دوم پری میڈیکل و انجینئرنگ کے نتائج
   

سکھر (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے بارہویں جماعت پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا پری میڈیکل میں گرلز طالبات نے بوائز طالبات پر سبقت حاصل کرتے ہوئے تینوں پوزیشنیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا حرا پبلک اسکول سکھر کی فذا جمیل نے پہلی،اقراء پبلک اسکول گمبٹ کی ورخہ مل نے دوسری ،مظہر ماڈل اسکول رانی پور کی زینب منظور نے تیسری پوزیشن حاصل کی پری انجینئرنگ میں مہران ماڈل اسکول پنوعاقل کے حفیظ اللہ کورائی نے پہلی ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کمب کے شمس الدین نے دوسری ، گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول کمب ضلع خیرپور کے افتخار احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر محبوب ملک شیخ نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ میں مجموعی طور پر 11653امیدواروں نے حصہ لیاجن میں 8555امیدوار پاس 2938 امیدوار فیل ہوئے۔ پری میڈیکل میں کاپی کیس اور دیگر وجوہات کی بنا پر 160 امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے۔پری انجینئرنگ گرلز امیدواروں میں اینگرو کمیکل ہائی اسکول ڈھرکی کی صدرا قیوم نے 921 نمبر لیکر پہلی ، گورنمنٹ کالج وومین خیرپور کی شفق نور نے دوسری، اقراء پبلک اسکول گمبٹ کی ساجدہ راز اورگورنمنٹ کالج وومین خیرپور کی سمیر۱ اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل ان دونوں طالبات کے نمبر یکساں ہونے پر دونوں طالبات کو تیسری پوزیشن دی گئی ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ نے بتایا کہ بارہویں جماعت کے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ نتائج کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے تعلیمی بورڈ کے افسران نے بھرپور محنت کی۔انہوں نے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ میں گرلز امیدوار بوائز امیدوار وں پر برتری لے گئیں اور مجموعی طور پر پہلی پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں جبکہ پری انجینئرنگ امتحانات میں مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشنیں بوائز امیدواروں نے حاصل کی۔


شکریہ روزنامہ جنگ