Author Topic: پھلوں کا بادشاہ آگیا، سندھڑی انور رٹول، چونسہ، لنگڑا، دسہی آم مارکیٹ میں دستیاب  (Read 2200 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
پھلوں کا بادشاہ آگیا، سندھڑی انور رٹول، چونسہ، لنگڑا، دسہی آم مارکیٹ میں دستیاب
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آ گیا ہے، اس وقت مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آم 30/ سے 70/ روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہیں، پاکستان میں پیدا ہونے والے آم دنیا بھر میں مشہور ہیں، آم کے مارکیٹ میں آنے کے ساتھ ان کی برآمدات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ اچھے معیار کے آم ان کو نہیں ملتے بلکہ اچھی کوالٹی کے آموں کو زیادہ تر ایکسپورٹ کر دیا جاتا ہے اور مقامی مارکیٹ میں جوکم معیارکے آم دستیاب ہوتے ہیں اس وقت مارکیٹ میں سندھڑی، لنگڑا، انور رٹول، چونسا، دسیری اور سلوری آم دستیاب ہیں جبکہ دیسی، فجیری اور الماس مارکیٹ میں آئیں گے اس سلسلے میں فلاحی انجمن ہول سیل ویجیٹیبل مارکیٹ کے صدر حاجی شاہ جہاں کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت آم کی پیداوار 8/ سے 10/ ہزار ٹن روزانہ ہے، 2/ سے ڈھائی ہزار ٹن کراچی آتا ہے جبکہ سپرکوالٹی کے 4/ سے 5/ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جاتا ہے، منڈی میں آموں کی قیمت فی پیٹی 250/ سے 300/ روپے ہے اُنہوں نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ میں آم کی قیمت 30/ سے 70/ روپے فی کلو ہے جن میں سندھڑی 40/، انور رٹول 60-70/، چونسا 50/، دسیری 40/، لنگڑا 30-40/ اور سلوری 40/ روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ مارکیٹ ڈیمانڈ کے حساب سے ان میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے، حکومت نے 2/ سال پہلے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی منظوری دی تھی لیکن اب تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز حضرات بہت پریشان ہیں، حکومت کو اس مسئلے پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پھل فروش محمد عابد کا کہنا ہے کہ زیادہ آم پنجاب اور سندھ میں پیدا ہوتے ہیں ان میں چونسا اور انور رٹول زیادہ پسند کیے جاتے ہیں، ایک اور پھل فروش عبدل بلال کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ آم پنجاب میں ہوتے ہیں اس نے بتایا کہ وہ آم فروخت کر کے روزانہ پانچ سو روپے کمالیتا ہے، محمد رمضان کا کہنا ہے کہ دیسی، لال پری، فجری اور الماس ابھی مارکیٹ میں نہیں آئے، آم کا سیزن جون سے ستمبر تک ہوتا ہے، انور رٹول سب سے مہنگا آم ہے اور یہی بیرون ملک ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔ آم کا جوس فروخت کرنے والے صغیر احمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا عموماً لوگوں کا خیال ہے کہ مینگوشیک مخصوص قسم کے آم سے بنایا جاتا ہے لیکن اس کے لیے کوئی مخصوص آم نہیں ہوتا۔



شکریہ روزنامہ جنگ