Author Topic: ایس بی کے ویمن یونیورسٹی میں میرٹ اور قابلیت کو نظرانداز کردیا گیا‘بی ایس او  (Read 987 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایس بی کے ویمن یونیورسٹی میں میرٹ اور قابلیت کو نظرانداز کردیا گیا‘بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی تمام اسامیوں پر میرٹ اور قابلیت کو نظرانداز کرکے ہمیشہ ذاتی پسند و ناپسند اور تعلق داری کو اہمیت دی۔یہی وجہ سے کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر قانونی پیج جسکا قانونی حوالے سے کوئی اختیار نہیں یونیورسٹی میں جاکر طالبات کا انٹریو کرے
لیکن یونیورسٹی کے انتظامی امور میں کرپشن اور دیگر منفی عوامل کو چھپانے کے لئے طالبات کو غیر قانونی طور پر پیج ایڈمن کو انٹریو دینے پر مجبور کرکے وائس چانسلر کی تعریف پر مجبور کیا گیا انہوں نے کہا کہ یہ منفی طرز عمل بلوچستان کی روایات کے خلاف ہے جس سے طالبات یونیورسٹی چھوڑنے پر مجبور ہونگی
انہوں نے مزید کہا کہ نوشکی کیمپس کی حالیہ اسامیوں کو بجائے میرٹ کے ذریعے پرکرنے کے صرف تعلقات کی بنیاد پر پُر کیا گیا اور ایک سازش کے تحت نوشکی کیمپس کو غیر فعال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پہلے مرحلے میں جب کیمپس بناتو اس میں داخلوں کی شرح انتہائی زیادہ تھی لیکن اب داخلوں میں کمی کے ساتھ تعلیمی عمل بھی مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 22 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"