Author Topic: پنجاب میں بلوچ طلباء پر تعلیم کے دروازے بندکیے جارہے ہیں ،بی ایس او  (Read 929 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب میں بلوچ طلباء پر تعلیم کے دروازے بندکیے جارہے ہیں ،بی ایس او
کوئٹہ: بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلوچ طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف حربوں کے ذریعے طلباء تنظیموں کے درمیان مسائل پیدا کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، انتظامیہ کے ایماء پر بلوچ طلباء پر پنجاب یونیورسٹی میں پرتشدد واقعات بلوچ دشمن سازشوں کا حصہ ہیں، پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والےحالیہ واقعات کا مقصد بلوچ طلباء کو تعلیمی اداروں سے بیدخل کرنا ہے اس سے پہلے بھی ادارے میں بلوچ طلباء کے لیے مختص کوٹہ کم کردیاگیا ہے، مختلف اسکالرشپس بھی بند کردی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بی ایس او بلوچ طلباء کی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے تمام بلوچ طلباء کے تعلیمی حقوق کا بھرپور دفاع کرے گی، بیان میں مزید کہا گیاکہ بی ایس او بلوچ طلباءکے خلاف ہونے والی سازشوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرے گی۔انھیں تمام اداروں میں بی ایس او کے حقیقی قومی پلیٹ فارم پر متحد کرے گی تاکہ پنجاب یونیورسٹی طرز کی سازشوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جاسکے بی ایس او تقسیم در تقسیم اور طلباء کو اداروں کی سطح پر غیر سیاسی بنانے کی کسی صورت حمایت نہیں کریگی۔ 

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 28 ستمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"