PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => Topic started by: sb on January 05, 2020, 05:17:41 PM

Title: انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 15 اگست کوکرنیکا فیصلہ
Post by: sb on January 05, 2020, 05:17:41 PM

انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 15 اگست کوکرنیکا فیصلہ
لاہور: پورے ملک کی جامعات میں ایک وقت میں ایڈمشن شروع اور ختم کرنے کے لیے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان وقت سے پہلے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تاہم پنجاب کا محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیصلے سے بے خبر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس اہم فیصلے سے پنجاب کے ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مطلع نہیں کیا گیا ۔ وفاقی وزیر برائے ایجوکیشن شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ نتائج کا اعلان 15 اگست کو کریں گے ۔وفاقی وزارت برائے تعلیم کی تمام صوبائی منسٹریز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کے نتائج کو ماہ جولائی کے آخر تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،تاہم اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ بے خبر ہے ۔ ایچ ای ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وفاق کی جانب سے ان کو آگاہ نہیں کیا گیا ۔ فیصلے کے بعد جامعات کو بھی 15 ستمبر تک داخلے مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔
حو الہ: یہ خبر  روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 05 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی