Author Topic: بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی سو فیصد نشستیں بحال  (Read 355 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی سو فیصد نشستیں بحال
کراچی : سندھ ہائی کورٹ نےبے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی100فیصد نشستیں بحال کرنے کا حکم دیدیا،عدالت عالیہ نے اپنے حکم نامے میں قراردیاہے
کہ حکومت سندھ 3ماہ میں کالج میں اساتذہ اور اسٹاف سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا کام مکمل کرے،سندھ حکومت کے پاس پڑی ہوئی سمریز 15 دن کے اندر منظور کرنے کی بھی ہدایت کردی،
 عدالت کا پی ایم ڈی سی کو لیاری کالج کی نئی فیکلٹی بھی رجسٹر ڈکرنے کی ہدایت دی ہے اورقراردیاہےکہ اب جو کالج فیکلٹی لےگی
 اسے پی ایم ڈی سی رجسٹر کرےگی،بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہاہےکہ کالج کو اپنا سمجھ کر چلائیں سب یہ سمجھیں کہ کالج اس کا اپنا ہے،
درخواست گزاربے نظیر بھٹوشہید میڈیکل کالج لیاری میں داخلے سے محروم رہنے والے طلبہ نےاپنی دائر درخواست میں سندھ حکومت ،سیکرٹری صحت و دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی نے عدم سہولیات پر کالج کی 50 نشستیں کم کردی ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہورہاہےلہذا عدالت عالیہ سےاستدعاہےکہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 09 فروری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"