Author Topic: کاروبار شروع کرتے وقت عام غلطیاں  (Read 2644 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

کاروبار شروع کرتے وقت عام غلطیاں

زیادہ تر لوگوں کے لئے، ایک نیا کاروبار شروع کرنا ایک دلچسپ مرحلہ ہے جس میں وہ کامیابی اور نئی مشکلات کا سامنا کرنے کے خیال سے پرجوش ہوتے ہیں لیکن یہی وقت ہے کہ جس میں آپ کافی زیادہ غلطیاں بهی کرتے ہیں۔
بہت ساری غلطیاں جوکہ لوگ کسی بهی کاروبار کے شروع کے وقت کے دوران کرتے ہیں ان سے بچا جاسکتا ہے۔ غلطیوں سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ان لوگوں سے بات چیت کریں جو پہلے سے کاروبار چلا رہے ہیں اور ان سے پوچهیں کہ اس عمل کے دوران انہوں نے کیا کچه سیکها ہے۔ اپنے وکیل یا اکائونٹنٹ سے پوچهیں کہ اس طرح کے تجربہ کار کاروباری افراد کونسے ہیں اور تجارتی تنظیموں کی میٹنگز میں شرکت کریں اور اپنی انڈسٹری کے لوگوں سے بات چیت کریں۔
آپ جتنی چاہے تحقیق اور تیاری کرلیں جب آپ ایک نیا کاروبار شروع کریں گے تو آپ غلطیاں کریں گے لیکن جو غلطیاں یہاں پر بتائی گئی ہیں ان میں سے چند ایک سے بچنے کے لئے یہ تجاویز آپ کی مدد کریں گی۔ عام غلطیاں یہ ہیں۔
ادارے کا اندراج (انکارپوریٹنگ) کرنے میں جلدی کرنا
بہت سے لوگ جب کاروبار شروع کرتے ہیں تو ان کا پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ کاروباری اداروں کے اندراج (انکارپوریشن) کے ادارے میں اپنی فائل جمع کرائی جائے۔ اگرچہ یہ اندراج بہت سے کاروباری اداروں کے لئے اچها قدم ہے تاہم یہ بہتر ہے کہ آپ اس وقت تک انتظار کریں جب تک آپ کے کاروبار کا نظریہ ایک بهرپور صورت اختیار نہیں کر لیتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کاروبار کے پہلے کچه مہینوں کے دوران آپ کے کاروبار کا نظریہ اور نام بدلے گا۔
مارکیٹ کی تحقیقات نہ کرنا
کاروبار کا ایک اور اکثر نظرانداز کیا جانے والا پہلو یہ ہے کہ کیا آپ کی پروڈکٹ یا خدمات کی متوقع مارکیٹ آپ سے چیزیں خریدے گی یا نہیں۔ اس سوال کے جواب کا سب سے اچها طریقہ یہ ہے کہ آپ مارکیٹ کے ان لوگوں سے اس بارے میں پوچهیں۔ اپنے جتنے ممکنہ گاہکوں سے آپ پوچه سکتے ہیں ان سے پوچهیں۔ جو سوالات پوچهنے ہیں ان میں یہ سوالات شامل ہیں۔ کیا آپ میری پروڈکٹ یا سروس خریدیں گے؟ فی الحال آپ یہ چیز یا سروس کہاں سے حاصل کر رہے ہیں؟ آپ اس کے لئے کتنی رقم ادا کرنے کے لئے تیار ہوں گے؟ اس وقت جو فرد آپ کو  یہ پروڈکٹ مہیا کر رہا ہے کیا اس فرد کو پسند کرتے ہیں یا نہیں۔
جب آپ کو اس چیز یا سروس کی ضرورت ہوگی تو پهر آپ اس کو کہاں سے خریدیں گے؟
وکلا کا ضرورت سے زیادہ استعمال
وکیل کی ہر گهنٹے کی فیس بڑی جلدی سے اکٹهی ہوتی ہے اورکاروبار کے نئے نئے مالکان کو اکثر ان پہلے قانونی بلوں سےکافی مالیاتی دهچکا لگتا ہے۔ جب آپ کاروبار شروع کرتے ہیں تو خواہش یہ ہوتی ہے کہ کاروبار کے تمام پہلوئوں کے مشورے کے لئے اور قانونی کاغذات کی تیاری کے لئے اپنے وکلا کو بلایا جائے۔ تاہم بہت سے کاروبار کے مالک جلد ہی یہ سیکه جاتے ہیں کہ اپنی تحقیقات خود کی جائیں۔ اپنے قانونی کاغذات خود بنائے جائیں اور پهر کام کو زیادہ بہتر بنانے کے لئے اپنے وکلا کی صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے-
دفتر کی جگہ اور سجاوٹ کے لئے بہت زیادہ رقم کو خرچ کرنا
ایک عمدہ دفتر اور کمپیوٹر کے بہت اچهے سازوسامان سے کچه کاروباری لوگ یہ سوچنا شروع کر دیتے ہیں کہ ان کا سرمایہ دار بننے کا خواب سچا ثابت ہو رہا ہے۔ اگرچہ ایک کاروبار شروع کرنے کی خوشی یہ بهی ہے کہ آپ ایک ایسا آفس بنائیں جس پر آپ کو فخر ہو تاہم بہت مہنگے سازوسامان نے بہت سے کاروبار چلنے سے پہلے ہی بند کر دیئے ہیں۔
یہ مواد امریکن ایکسپرس اوپن سمال بزنس نیٹ ورک سے لیا گیا ہے