Author Topic: نجی تعلیمی اداروں کیلئے فیس وصولی کا طریقہ کارجاری  (Read 326 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نجی تعلیمی اداروں کیلئے فیس وصولی کا طریقہ کارجاری
کراچی : ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے نجی تعلیمی اداروں کیلئے فیس وصولی کا طریقہ کارجاری کردیا اورکہا ہے کہ فیس وصولی کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ نے فیس وصولی کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ رجسٹرار رفیعہ جاوید نے کہاہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے صرف انتظامی امور انجام دینے والا عملہ اسکول آکر والدین سے فیس وصول کرے گا، فیس وصولی کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے بچاؤ کے لئے اسکول انتظامیہ حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھے،اسکول انتظامیہ ماسک لازمی پہنے اور والدین کو بھی اس کی ترغیب دے تاہم طالبعلم فیس جمع کرانے نہیں جاسکتے، خلاف ورزی کی صورت میں تعلیمی ادارے کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے پولیس کو اسکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کی جانب سے فیس جمع کرنے سے متعلق ہدایت جاری کردی ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کالجوں ،اسکولوں کی انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ فیس کے معاملے پر ایک سرپرست آئے جبکہ اسکول انتظامیہ یقینی بنائے کہ فیس کی خاطر عملے کو کم از کم ڈیوٹی پربلایا جائے۔ آئی جی نے کہا کہ اسکول عملہ احتیاطی تدابیر ماسک، سینیٹائزر، دستانوں کااستعمال کرے، اسکولوں و کالجوں کے دفاتر میں جراثیم کش اسپرے یقینی بنایاجائے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ  03 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"