Author Topic: سکولوں کا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن کیخلاف احتجاج  (Read 365 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکولوں کا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن کیخلاف احتجاج
پشاور : مختلف پرائیویٹ سکولوں کے مالکان اور اہلکاروں نے ماہانہ فیس، یونیفارم اور سٹیشنری کی مد میں اخراجات کی عدم ادائیگی پر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن کے خلاف احتجاج کیا اور دھرنا دیاجس کی قیادت ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر عابد خان ، جنرل سیکرٹری ارشاد خان پریس سیکرٹری صابر خان اور ارباب عدنان خان کنکولہ نے کی۔مقررین کا کہنا تھا
کہ ایلیمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن پراجیکٹ کے تحت سکولوں سے باہر بچوں کو سکول میں داخل کر وانا تھا ، سکولوں کو فیس کی مد میں ماہانہ پانچ سو روپے ،یونیفام اور سٹیشنری کی مد میں 2500سکولوں کو دینے ہوتے ہیں لیکن فائونڈیشن ٹال مٹول سے کام رہی ہے،
ایک طرف سے سکولوں کو مالی نقصان کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے ،کئی بار ویریفیکیشن کے بعد تھرڈ پارٹی ویر یفیکیشن کا بہانا بنایا لیکن ابھی تک پیسے نہیں ملے ، نا اہل افسروں کی ایم ڈی کی سیٹ پر لڑائی کیوجہ سے یہ مسئلہ بن گیا ہے جس سے 52 ہزار بچوں کا مستقبل مخدوش اور سینکڑوں سکولوں کی بندش کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو دھرنا دینے کے علاوہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 17 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"