Author Topic: پشاور یونیورسٹی طلبہ نے امریکی سیفر کو لیکچر سے روک دیا  (Read 3473 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پشاور یونیورسٹی طلبہ نے امریکی سیفر کو لیکچر سے روک دیا


پشاور … امريکی سفير کيمرون منٹر کو طلبہ نے احتجاج کر کے پشاور يونيورسٹی ميں ليکچر دينے سے روک ديا. امريکی سفير کيمرون منٹر کے دورہ پشاور کے شيڈول ميں پشاور يونيورسٹی ميں منعقدہ سيمينار سے خطاب بھی شامل تھا. جس ميں انہوں نے ”سلالہ چيک پوسٹ حملے کے بعد پاک امريکا تعلقات اور اس کا مستقبل“ کے موضوع پر تقرير کرنا تھا. تاہم سيمينار سے ايک دن قبل ہی طلبہ نے رات گئے کيمرون منٹر کی پشاور يونيورسٹی آمد کے خلاف احتجاج کيا اور انتظاميہ کو خبردار کيا کہ اگر امريکی سفير پشاور يونيورسٹی آئے تو وہ سڑکوں پر نکل آئيں گے اور انہيں سيمينار ميں شرکت سے روکنے کيلئے ہر قسم کا احتجاج کريں گے، جس پر پشاور يونيورسٹی انتظاميہ نے سيمينار کے مقررہ وقت سے چند گھنٹے پہلے ہی امريکی سفير کيمرون منٹر کا کيمپس کا دورہ ملتوی ہونے سے متعلق اعلاميہ جاری کر ديا.