Author Topic: جمعیت کا پنجاب یونیورسٹی کے وی سی آفس ہر حملہ  (Read 3321 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
جمعیت کا پنجاب یونیورسٹی کے وی سی آفس ہر حملہ

لاہور:۱۶مئی :لاہور…لاہورمیں پنجاب یونی ورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ  نے اپنے ساتھی  کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وی سی آفس کے باہر توڑ پھوڑکی.یار رہے کہ دو روز قبل پنجاب یونی ورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم  اویس عقیل  کو شاب ملی(جماعت اسلامی کی ایک اور ذیلی تنظیم ) کے رکن  انور وٹو نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، واقعے کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کے لاہور کے مختلف علاقوں کے کارکنان نے آج پنجاب یونیورسٹی میں  احتجاج کرتے ہوئے وی سی آفس کے سامنے جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی.مظاہر ہ کی قیادت ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ زبیر صفدر نے کی ،
 بعض نوجوانوں نے مشتعل ہو کر وی سی آفس  پر حملہ پر دیا ، اور اس میں  توڑپھوڑ اورپتھراؤ کیا ، توڑپھوڑ کے بعد وی سی آفس کو بند کردیا گیا، یونیورسٹی کا ایک بھی سکیورٹی گارڈ موقع پر موجود نہیں،اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن سرعام بھاری اسلحہ سے مسلح تھے۔جمعیت کے کارکنان نے وی سی آفس اور یونیورسٹی کے دیگر انتظامیہ آفس کے شیشے اور گملے توڑ دیئے. طلبا نے قاتل گرفتار نہ ہونے کی صورت میں جمعہ کو ناصر باغ سے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا. ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جامعہ پنجاب کے انتظامیہ نے زبیر صفدر، رائے حق نواز، اور دیگر طلبہ کے خلاف تھانہ مسلم ٹاون میں ایف آئی آر کے لئے درخواست جمع کرائی ہے ۔ (شکریہ آن لائن)