لاہور بورڈ کے امتحانات مقامی تعطیل کے باوجود جاری
لاہور:اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ (ضمنی) امتحان اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہیں ۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل نے بتایا
کہ آج مقامی تعطیل کے باوجود صبح اور شام کے سیشن میں ہونے والے پیپرز ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔
خیال رہے کہ آج لاہور میں چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ اور عرس داتا گنچ بخش کی وجہ سے مقامی تعطیل ہے ۔ اور سرکاری اور اکثر نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 30 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی