Author Topic: خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ایم بی بی ایس میں ماڈیولر کریکولم سسٹم نافذ  (Read 1280 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ایم بی بی ایس میں ماڈیولر کریکولم سسٹم نافذ
پشاور: خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے صوبے کے تمام میڈیکل کالجوں میں نئے تعلیمی سال سے ایم بی بی ایس( سال اول )میں ماڈیولر کریکولم سسٹم نافذ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اس جدید نصاب اور طریقہ تدریس کے نفاذ کا فیصلہ
ورلڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات اور گائیڈ لائنز کی روشنی میں اٹھایا گیاہے جنہوں نے پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کو 2023 ءتک ماڈیولر نصاب کا نظام متعارف کرانے کی ڈید لائن دے رکھی ہے،
اگر طبی تعلیمی اداروں میں جدید ماڈیولر سسٹم نافذ نہ کیا گیاتو اس کے بعد پاکستانی ڈاکٹروں کو ترقی یافتہ ممالک میں رجسٹریشن اور اعلیٰ تعلیم و پریکٹس میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ،اس ڈیڈلائن کی روشنی میں کےایم یو نے نصاب کے نفاذکا فیصلہ کیاہے جس کامقصد طلباء وطالبات کو عالمی طبی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 15 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"