Author Topic: عرس شاہ رکن عالمؒ پر 14سکول کو 3دن بند رکھنے کا فیصلہ  (Read 383 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

عرس شاہ رکن عالمؒ پر 14سکول کو 3دن بند رکھنے کا فیصلہ
ملتان: حضرت شاہ رکن عالم ؒکے عرس کی باعث ملتان کے 14سکول 3 دن (12تا 14جنوری)تک بند رہیں گے ،اس ضمن میں جاری مراسلے میں مذکورہ 14سکولسربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے
کہ وہ مقررہ تاریخ پر سکولوں کو خالی کردیں تاکہ زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کی جاسکیں،ان سکولوں میں گورنمنٹ اقبال گرلز ہائی سکول حسین آگاہی، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ، گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول دولت گیٹ،گورنمنٹ ایم سی گرلز مڈل سکول دہلی گیٹ،گورنمنٹ ایم سی گرلز سکول آغا پورہ،
گورنمنٹ ایم سی گرلز مڈل سکول عام خاص باغ، گورنمنٹ ایم سی گرلز مڈل سکول جمالپورہ،گورنمنٹ ایم سی بوائز پرائمری سکول دہلی گیٹ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمس آباد،گورنمنٹ پاکستان ہائی سکول ملتان، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رحیم آباداور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول رحیم آباد شامل ہیں،
دوسری طرف تعلیمی حلقوں نے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات اور بعد ازاں اس میں اضافہ کے بعد اب مزید 3دن کیلئے سکول بندرہنے سے بچوں کی پڑھائی بہت متاثر ہوگی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 11 جنوری 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"