Author Topic: صوبے میں سکولوں کو بنیادی سہولیات فر اہم کردی ہیں  (Read 453 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

صوبے میں سکولوں کو بنیادی سہولیات فر اہم کردی ہیں
پشاور : ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرکے سکولوں کو بنیادی سہولیات فر اہم کردی ہیں۔ کھیل کے میدان ،چاردیواری ،
صاف پانی فراہمی اورسکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر بھی شروع ہو گئی ہے۔ جبکہ پشاور کی ضلعی حکومت نے اپنے قیام کے فورا بعد ہی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ترقیاتی فنڈز کا زیادہ تر حصہ یونین کونسل کی سطح پر تعلیمی ایمرجنسی کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے خرچ کردیا ہے
تاکہ سکولوںکو درپیش مسائل حل ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ حسنین شہید ہائیر سکینڈری سکول نمبر 1 پشاور شہر میں ضلعی ہائیر سیکنڈری و ہائی سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ پشاور کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 سپورٹس ٹورنامنٹ میں 107 سکولز کے طلبہ نے حصہ لیا ۔جس میں پی ٹی شو ، کرکٹ ، ہاکی ، فٹبال کے مقابلوں میں پشاورکے سکولز کے طلبہ نے اول پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ضلع ناظم نے کرکٹ ، والی بال، پی ٹی شو ، ہاکی ارودیگر اول آنے والی ٹیموں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور  ایڈیشن میں مورخہ 23 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"