Author Topic: سکول ایجوکیشن کا برطانوی این جی او کی مدد سے کلاس رومز بنانے کافیصلہ  (Read 379 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکول ایجوکیشن کا برطانوی این جی او کی مدد سے کلاس رومز بنانے کافیصلہ
لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں میں کمروں کی کمی کوپورا کرنے کے لیے نجی تنظیموں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی این جی او ڈیفڈ کی مالی امداد سے سکولوں میں کلاس رومز بنائے گا ۔ جس کے لیے ابتدائی طور پر 12 اضلاع منتخب کیے گئے ہیں تاہم ان میںلاہور شامل نہیںہے۔ ان بارہ اضلاع میں بہاولپور ، بہاولنگر ،ڈی جی خان ، مظفر گڑھ ،قصور ،رحیم یارخان ،راجن پور ،فیصل آباد ،قصور ،پاکپتن ،اوکاڑہ اور شیخوپور شامل ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ للاہور ایڈیشن میں مورخہ 17 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"