Author Topic: پیف کے پارٹنر سکولوں کودی جانیوالی رقم میں اضافہ کی تجویز  (Read 315 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پیف کے پارٹنر سکولوں کودی جانیوالی رقم میں اضافہ کی تجویز
لاہور: پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کو دی جانے والی رقم میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ آئندہ مالی سال میں بڑے شہروں میں قائم پیف پارٹنر سکولوں کو فی طالب علم معاوضے میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن پارٹنر سکول مالکان کو ایک طالب علم کے عوض کم سے کم 550 روپے ماہانہ ادائیگی کرتی ہے۔
تاہم یہ ادائیگی پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم سکولوں میں یکساں شرح سے کی جاتی ہے۔ جس پر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکول مالکان نے اعتراج اٹھایا تھا۔ سکول مالکان کا موقف ہے کہ بڑے شہروں بالخصوص میٹرو پو لیٹن میں سکول بلڈنگز کے کرا ئے بہت زیادہ ہیں۔ اس حوالے سے پیف کے چئیرمین واثق قیوم عباسی نے کہا ہے کہ پارٹنر ز کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کر رہے ہیں۔ تاہم اس حوالےسے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 20 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"