PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities in KP => UOP => Topic started by: sb on October 20, 2018, 11:53:17 AM

Title: زرعی یونیورسٹی پشاور میں ’’کلین اینڈ گرین پاکستان ‘‘ کے سلسلے میں واک
Post by: sb on October 20, 2018, 11:53:17 AM

زرعی یونیورسٹی پشاور میں ’’کلین اینڈ گرین پاکستان ‘‘ کے سلسلے میں واک
پشاور : زرعی یونیورسٹی پشاور میں ’’کلین اینڈ گرین پاکستان ‘‘ مہم کے سلسلے میں واک کی گئی ،
 قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور پیائو خان نےکی جبکہ واک میں فیکلٹی ارکان، انتظامی افسران اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر وی سی ڈاکٹر نور پیائو خان نے کہا
کہ’’ کلین اینڈ گرین پاکستان ‘‘ مہم وفاقی حکومت کا ایک احسن اقدام ہے ، اس سے عوام میں ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے آگاہی پھیلے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی گرفت میں ہے اس کیلئے ہمیں اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانا ہوگی۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ جنگ  پشاورایڈیشن میں مورخہ 19 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی