PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on December 08, 2018, 01:38:20 PM

Title: کراچی لاء اسٹوڈنٹس کانفرنس 14 دسمبر کو منعقد ہوگی
Post by: sb on December 08, 2018, 01:38:20 PM

لاء اسٹوڈنٹس کانفرنس 14 دسمبر کو منعقد ہوگی
کراچی: سابق صوبائی وزیر تعلیم او رذوالفقار علی بھٹو جامعہ قانون(ذیبول) کے بانی شیخ الجامعہ جسٹس (ر) قاضی خالد علی نے کہا ہے کہ لاء اسٹوڈنٹس کانفرنس 14 دسمبر کو شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء اور جسٹس ہیلپ لائن کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی
جس میں ملک بھر سے قانون کے 500 سے زائد طلبا و طالبات ، وفاقی وزیرِ قانون ڈاکٹر محمد فروغ نسیم ، اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان، وفاقی سیکریٹری لاءاینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹرعبدالرحیم اعوان ،چیف سیکریٹری سندھ ، وزیر اعلی سندھ کے مشیر ِ قانون بیرسٹر مرتضی وہاب ، ، وفاقی سیکریٹری شعیب احمد صدیقی سمیت ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی  ایڈیشن میں مورخہ 8 دسمبر2018ء 2018ء کو شائع ہوئی