Author Topic: ٹیکنیکل کیڈٹ کورس کمیشن حاصل کرکےفوج میں کیریئر بنانے کے خواہشمندوں سے درخواستی  (Read 3876 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ٹیکنیکل کیڈٹ کورس کمیشن حاصل کرکےفوج میں کیریئر بنانے کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

کراچی (این این آئی) بذریعہ ٹیکنیکل کیڈٹ کورس کمیشن حاصل کرکے پاکستان آرمی میں اپنا کیرئیر بنانے کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے مرد شہری جن کی عمر 17 سے 21 سال کے درمیان اور انٹرمیڈیٹ (پری انجینئرنگ / کمپیوٹر سائنس یا مساوی انگلش‘ فزکس‘ کیمسٹری‘ ریاضی‘ کمپیوٹر سائنس کے مضامین کے ساتھ) میں 60 فیصد یا زائد نمبر حاصل کئے ہوں درخواست دینے کے اہل ہیں۔ خواہشمند نوجوان اپنی رجسٹریشن ASSRC سینٹر پر یا بذریعہ انٹرنیٹ www.joinpakarmy.gov.pk کرواسکتے ہیں جو 20 مارچ سے 30 مارچ 2009ءبشمول اتوار جاری رہے گی جبکہ تحریری امتحان یکم سے 10 اپریل 2009ءماسوائے اتوار لیا جائے گا۔ منتخب نوجوانوں کو ملٹری کالج آف انجینئرنگ، ملٹری کالج آف سگنل اور کالج آف ای ایم ای راولپنڈی میں انجینئرنگ کے مختلف شعبہ جات کی کامیاب تکمیل پر NUST کی جانب سے بی ای کی ڈگری ایوارڈ کی جائے گی ا ور پی ایم اے میں ایک سالہ ملٹری ٹریننگ کے بعد پاکستان آرمی میں بطور کپتان کمیشن دیا جائے گا۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"