Author Topic: فني اور پيشہ ورانہ تعليم كے ادارے  (Read 1128 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
فني اور پيشہ ورانہ تعليم كے ادارے
« on: September 01, 2009, 12:06:52 PM »
right]فني اور پيشہ ورانہ تعليم كے ادارے

    ترقياتي منصوبوں كي تكميل او رمجموعي قومي ترقي كے ليے فني ا ور پيشہ ورانہ تعليم كي بہت اہميت ہے? فني اور پيشہ ورانہ تعليم و تربيت كے ليے انجينئرنگ يونيورسٹياں، ميڈيكل كالج، پولي ٹيكنيكل انسٹي ٹيوٹ، كالجز آف ٹيكنالوجي، ووكيشنل اور كمرشل انسٹي ٹيوٹ، اساتذہ كي تربيت كے ادارے، اكاو?نٹس كي تعليم كے ادارے اور انہي خطوط پر كئي ديگر ادارے كام كر رہے ہيں?

    ہر صوبے ميں محكمہ محنت كے تحت فني تربيت كے كئي ادارے ضروري تربيت دے رہے ہيں? ڈاكٹري كي تعليم كے ليے كئي ميڈيكل كالج قائم ہيں? كراچي ميں ايك پرائيويٹ ميڈيكل يونيورسٹي كام كر رہي ہے? لاہور ميں يونيورسٹي آف ہيلتھ سائنسز قائم كر دي گئي ہے? زراعت كي اعلي? تعليم كے ليے زرعي يونيورسٹياں اور زرعي كالج قائم ہيں?

    گونگے، بہرے، اندھے اور دوسرے معذور بچوں كي تعليم و تربيت كے ليے ملك ميں سركاري اور غير سركاري سرپرستي ميں بہت سے ادارے كام كر رہے ہيں جو ان بچوں كو عمومي تعليم دينے كے ساتھ ساتھ كوئي نہ كوئي ہنر بھي سكھاتے ہيں?

    لاہور ميں مويشيوں سے متعلق تعليم كے كالج كو يونيورسٹي كا درجہ دے ديا گيا? فيصل آباد ميں موجود ٹيكسٹائل كالج كے درجے كو بڑھايا گيا ہے? لاہور كے دو بڑے زنانہ اور مردانہ كالجوں كو جو خود مختار تھے، يونيورسٹيوں كا درجہ دے ديا گيا ہے? اساتذہ كي تربيت سے متعلق تمام كالجوں كو مدغم كر كے يونيورسٹي آف ايجوكيشن قائم كر دي گئي ہے?

    بڑے شہروں ميں ان گنت نجي ادارے برائے پيشہ ورانہ اعلي? تعليم قائم ہو چكے ہيں? ان ميں سے بعض كو ڈگري ايوارڈ كرنے كے چارٹر بھي مل چكے ہيں? پنجاب ميں كئي نئي سركاري اور غير سركاري يونيورسٹياں قائم ہوئي ہيں اور ان كو اپني ڈگري دينے كا اعزاز ديا گيا ہے?

خواندگي

پاكستان ميں قريباً55 فيصد افراد خواندہ ہيں? ايشيا كے بيشتر ممالك ميں پڑھے لكھے لوگوں كا تناسب پاكستان سے زيادہ ہے? ملك سے ناخواندگي اور جہالت كے خاتمے كے ليے نہ صرف رسمي تعليم كي سہولتوں ميں اضافہ كيا جا رہا ہے بلكہ غير رسمي تعليم كي اہميت كي طرف بھي توجہ دلائي جا رہي ہے?

تعليم بالغاں

    تعليم بالغاں ايك ايسا ذريعہ ہے جس سے بڑي عمر كے لوگوں ميں پڑھنے اور لكھنے كي صلاحيت پيدا كي جا رہي ہے? ملك ميں مختلف مقامات پر تعليم بالغاں كے مراكز قائم كيے گئے ہيں جہاں بالغ مردوں اور عورتوں كو لكھنا اور پڑھنا سكھايا جا رہا ہے? تعليم بالغاں كے پروگرام ريڈيو اور ٹيلي ويژن پر بھي پيش كيے جاتے ہيں? علامہ اقبال اوپن يونيورسٹي اسلام آباد نہايت مفيد پروگرام چلا رہي ہے?

    وفاقي حكومت نے 1986ئ ميں كميشن برائے خواندگي و تعليم عامہ قائم كيا تھا? 10 تا 14 سال كي عمر كے وہ بچے جو سكول سے خارج ہوئے تھے ان كے ليے لٹريسي پروگرام نئي روشني سكول منصوبہ پورے ملك كي سطح پر شروع كيا گيا? اس كي ابتدا بڑے بھرپور طريقہ سے ہوئي? اكثر علاقوں ميں يہ كاميابي سے رواں ہو گيا ليكن نئي حكومت نے دو سال بعد1988ئ ميں بند كر ديا? اس كے بعد خواندگي كو بڑھانے كا اتنا جامع اور موثر منصوبہ جاري نہ ہو سكا?

ديني مدارس

بڑي بڑي مساجد كے ساتھ عام طور پر ديني مدارس اور درس گاہيں قائم كي جاتي رہي ہيں? آج بھي ايسے ان گنت ديني مدرسے پاكستان كے كئي شہروں اور ديہاتوں ميں چل رہے ہيں? ان مدراس ميں صرف ديني تعليم ?روايتي مسلك كي تعليم? دي جاتي ہے? جديد علوم نہيں پڑھائے جاتے? نئي حكومت نے مدارس كے منتظمين كو مجبور كرنا شروع كيا ہے كہ وہ ديني مسلكي تعليم كے ساتھ جديد مضامين كي تعليم دلانے كا بندوبست بھي كريں تاكہ فارغ التحصيل ہونے والے نوجوان معاشرے كے ديگر شعبوں ميں جذب ہو سكيں?

بعد از دوپہر تعليمي ادارے

2001ئ سے حكومت نے نئي سكيم كے تحت سركاري سكولوں كي عمارتوں ميں پچھلے پہر كے اوقات ميں اگلي سطح كي جماعتوں كي پڑھائي كروانے كے ليے معاشرہ كے عام افراد كو يا سركاري ملازمت ميں ہوتے ہوئے بھي اساتذہ كو سكول كھولنے كي اجازت دے دي ہے? بعض دور دراز علاقوں ميں طلبائ و طالبات كي معقول تعداد نے اس نظام كے تحت داخلے ليے ہيں اور ادارے كاميابي سے چل رہے ہيں?

خط و كتابت سے فاصلاتي تعليم

    كسي باقاعدہ قائم شدہ تعليمي ادارے ميں جا كر تعليم حاصل كرنے كي بجائے گھر بيٹھ كر بھي تعليم حاصل كي جا سكتي ہے، اسے فاصلاتي تعليم كہتے ہيں? يہ طريقہ تعليم ان لوگوں كے ليے مفيد ہوتا ہے جو اپني ملازمت يا زندگي كي دوسري مصروفيات كي وجہ سے كسي تعليمي ادارے ميں باقاعدہ تعليم حاصل نہيں كر سكتے? يہ تعليم خط و كتابت كے ذريعے حاصل كي جاتي ہے? ريڈيو اور ٹيلي ويژن سے بھي اس ضمن ميں تعليمي پروگرام نشر كيے جاتے ہيں?

     اعلي? ثانوي اور ڈگري كي سطح پر خط و كتابت كے ذريعے تعليم دينے كے ضمن ميں علامہ اقبال اوپن يونيورسٹي اسلام آبا دخاطر خواہ كام كر رہي ہے? اس پروگرام كے تحت نصاب كي كتاب براہ راست طلبا و طالبات كو ارسال كي جاتي ہيں اور بعد ميں ان كے امتحان كا انتظام كيا جاتا ہے?ا س يونيورسٹي كي ڈگري كو دوسري يونيورسٹيوں اور اعلي? ثانوي بورڈوں كي ڈگري كے برابر سمجھا جاتا ہے? ہزاروں لوگ جو باقاعدگي سے تعليمي اداروں ميں مطلوبہ تعليم حاصل نہيں كر سكے، اس يونيورسٹي سے بذريعہ ڈاك تعليم حاصل كر رہے ہيں ? بعض مضامين ميں ثانوي تعليم كي سطح سے ايم اے كي سطح تك خود تياري كر كے پرائيويٹ اميدوار كي حيثيت سے امتحان دينے كي اجازت بھي حاصل ہے? اس سہولت كي بدولت بہت سے ملازمت پيشہ افراد اپني تعليمي صلاحيتوں ميں اضافہ كرتے رہتے ہيں اور اپني ملازمت ميں بہتر درجات تك پہنچ جاتے ہيں?

[/right]