Author Topic: بولان میڈیکل کالج کے اسٹاف کابائیکاٹ پانچویں روز بھی جاری  (Read 2283 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بولان میڈیکل کالج کے اسٹاف کابائیکاٹ پانچویں روز بھی جاری
   
کوئٹہ…بولان میڈیکل کالج کے بیسک میڈیکل سائنسز اسٹاف کی جانب سے کلاسز کا مکمل بائیکاٹ آج پانچویں روز بھی جاری ہے جس سے طلبہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔بولان میڈیکل کالج میں بیسک میڈیکل سائنسز اسٹاف کی جانب سے اپنے مطالبات منوانے کیلئے مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔ ایکشن کمیٹی کے رہنما پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمدکا کہنا تھاکہ صوبہ سر حد اور پنجاب میں میڈیکل کالجز کے پروفیسرز کو تنخواہوں کے علاوہ ٹیچنگ الاؤنسز دیے جارہے ہیں مگر بلوچستان حکومت کی جانب سے پروفیسرز کو یہ الاؤنسز نہیں دیے جارہے ہیں ۔ میڈیکل اسٹاف کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ کرنے تک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب طلبہ کا کہنا ہے کہ پروفیسرز کی جانب سے کی گئی ہڑتال سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے حکومت اساتذہ کے جائز مطالبات منظور کر ے ۔انھوں نے کہا کہ امتحانات نزدیک ہیں اور ہڑتال کی وجہ سے انھیں مشکلات کا سامنا ہے۔

شکریہ جنگ