Author Topic: سعادت حسن منٹو کی آج 57 ویں برسی  (Read 2821 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
سعادت حسن منٹو کی آج 57 ویں برسی
« on: January 18, 2012, 09:11:08 AM »
سعادت حسن منٹو کی آج 57 ویں برسی    
لاہور:18 جنوری۲۰۱۲ : اپنے اردگرد پھیلی ہوئی سچائیوں کو افسانوں اور خاکوں کے قالب میں ڈھال کر امر ہو جانے والے سعادت حسن منٹو کی آج 57 ویں برسی ہے،سعادت حسن منٹو نے روایتی اردو افسانے کو نئی جہت دی،اردو ادب میں وہ آج بھی اس مقام پر کھڑے ہیں،جہاں ان کے مقابل کوئی نہیں منٹو نے ڈھائی سو سے زیادہ افسانے اور کہانیاں لکھیں،حکومتِ وقت نے ان کے5افسانوں کو فحش قرار دے کرانہیں کٹہرے میں کھڑا کیا.منٹو صاحب کی تینوں بیٹیاں نگہت،نصرت اور نزہت اپنے باپ کی یادوں کو سمیٹے لاہور میں رہائش پذیر ہیں.منٹو نے اپنی قبر کا کتبہ بھی خود لکھاہے کہ" یہ سعادت حسن منٹو کی قبر ہے،جو اب بھی سمجھتا ہے کہ اس کا نام لوحِ جہاں پر حرفِ مکرر نہیں".