Author Topic: پاکستان میں اس امتحان لازمی ہونگے وزیر تعلیم  (Read 713 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Education Minister will definitely have exams in Pakistan this year

پاکستان میں اس امتحان لازمی ہونگے وزیر تعلیم
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اب کسی طالبعلم کو مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے بلکہ امتحانات ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ جو بچے امتحان دیں ان کو داخلہ مل جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کیا گیا تھا لیکن اب امتحانات کے بغیر گریڈ نہیں دیئے جائیں گے کیونکہ اس طرح پڑھے لکھے بچوں کی محنت ضائع ہوتی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ہم پوری کوشش کرینگے کہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو اور داخلہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں صرف میرا اکیلے کا فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ اجلاس میں تمام صوبائی وزراء شریک ہوتے ہیں اور تمام فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔

شفقت محمود نے بتایا کہ گزشتہ سال گریڈ سسٹم میں بہت گھپلے ہوئے تھے، گزشتہ سال بچوں کو صحیح گریڈ نہیں مل سکے تھے اور اچھے پڑھے لکھے بچے سی گریڈ میں پاس ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورت حال غیر یقینی ہے اور نہیں پتا کل کیا ہو گا، رسک ہر چیز میں ہے ایس او پیز کے ساتھ امتحانات ہونگے، پہلے جو صحت پر شور مچارہے تھے اب کہہ رہے ہیں بغیر امتحان پاس کردو۔