PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => APMSO => Topic started by: iram on January 15, 2012, 10:50:46 AM

Title: کراچی اے پی ایم ایس او کا کارکن فائرنگ سے جاں بحق
Post by: iram on January 15, 2012, 10:50:46 AM
کراچی  اے پی ایم ایس او کا  کارکن فائرنگ سے جاں بحق
کراچی: ۱۵ جنوری۲۰۱۲: الفلاح کے علاقے میں فائرنگ سے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود جامعہ ملیہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ۲۵ سالہ شاہ نواز ولد لال محمد کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول خود اے پی ایم ایس او کا رکن تھا۔ اور اس کا بڑا بھائی متحدہ قومی موومنٹ کا عہدہ دار ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔