Author Topic: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات  (Read 2286 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات
کوئٹہ…بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا لوگوں نے سردی سے بچنے سے گرم علاقوں کا رخ کرلیا، ٹرینوں میں گنجائش ہی نہیں رہی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پندرہ اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آج سے شروع ہورہی ہیں ۔
یہ تعطیلات28 فروری2011تک جاری رہیں گی یکم مارچ کویہ تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے ۔موسم سرما کی تعطیلات گذارنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد اندرون ملک اپنے اپنے رشتہ داروں کے پاس جارہی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں میں نشستیں دستیاب نہیں ہیں۔ بلوچستان کے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی دس روزکی تعطیلات22دسمبر سے ہورہی ہیں جو31دسمبر تک جاری رہیں گی۔