Author Topic: جرمنی اور پاکستان کے تعلقات کے موضوع پر سندھ یونیورسٹی میں لیکچر  (Read 1697 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جرمنی اور پاکستان کے تعلقات کے موضوع پر سندھ یونیورسٹی میں لیکچر

جرمنی اور پاکستان کے دانشوروں میں بہترین تعلقات رہے ہیں
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) کراچی میں جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر کرسچین بریخ نے کہا ہے کہ جرمنی اور پاکستان کے اسکالرزکے درمیان تاریخی نوعیت کے تعلقات رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی اور پاکستان کے تعلقات کے موضوع پر سندھ یونیورسٹی میں ایک لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ جرمن قونصل جنرل نے کہاکہ پاکستان اور جرمنی دونوں 60 سالہ تاریخ پر محیط اور جمہوری ممالک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جرمنی اور پاکستان میں نظام حکومت ایک جیسا ہے اور دونوں ممالک میں وفاقی ، صوبائی اور مکانی نظام موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی یورپی یونین کا سرگرم ملک ہے او ر جرمنی نے اپنے پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات قائم رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جرمنی یورپی یونین کے ممالک میں جدید ماڈرن ملک تصور کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کے ممالک متحد ہیں اور وہ امن کی ترقی اور عوام کو مزید مواقع دینے کے لئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کا تصور منفی طور پر اجاگر کیا ہے۔
 
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"