Author Topic: عبداللہ کالج برائے خواتین کراچی میں مقابلہ حسن قرأت  (Read 1387 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  عبداللہ کالج برائے خواتین کراچی  میں مقابلہ حسن قرأت
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں بین الکلیاتی مقابلہ حسن قرأت و نعت منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تھے جبکہ پروگرام کی نظامت پروفیسر زینت آفتاب نے کی۔ صدارت کے فرائض کالج کی پرنسپل پروفیسر رفیق فاطمہ نے انجام دیئے۔ پروگرام میں کراچی کے دیگر طلبا و طالبات نے بھی شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ انعام حاصل کرنے والوں میں بفرزون کالج کے ایس ایم اویس بخاری نے اول، جناح کالج کے فیضان احمد نے دوم، طالبات میں سرسید کالج برائے خواتین کی حافظہ ثمینہ محفوظ نے اول، اپوا کالج کی میمونہ دوم، پریمیئر کالج کے مصطفیٰ امین نے بہترین قاری کے انعامات حاصل کیے۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"