Author Topic: سندھ کے سینئر وزیر تعلیم و خواندگی کا نجی اسکولوں کی جانب سے چھٹیوں کی فیس پی  (Read 1271 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  سندھ کے سینئر وزیر تعلیم و خواندگی  کا نجی اسکولوں کی جانب سے چھٹیوں کی فیس پیشگی لینے کا سخت نوٹس کمیٹی قائم
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم و خواندگی پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کی طرف سے فیسوں میں بے تحاشا اضافے اور موسم گرما کی تعطیلات کے لیے فیسوں کی پیشگی وصولی کا حکومت نے نوٹس لیا ہے اور اس ضمن میں ارکان اسمبلی اور ماہرین تعلیم کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نجی اسکولوں سے بات کرے گی اور اُنہیں اس بات پر قائل کرے گی کہ وہ قانون پر عمل درآمد کریں۔ پیر مظہر الحق جمعرات کو سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن حمیرہ علوانی کے نکتہ اعتراض پر ایوان میں بیان دے رہے تھے۔ حمیرہ علوانی نے کہا کہ او لیول کے نصاب میں پاکستان ہسٹری کی کتابوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو پر شامل ابواب میں جگہ جگہ بھٹو صاحب کو چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر لکھا گیا ہے جس سے اُن کے بارے میں منفی تاثر اُبھرتا ہے، اس نصاب پر نظرثانی کی جائے کیوں کہ تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ زیادہ تر نجی اسکولوں میں سندھی نہیں پڑھائی جا رہی ہے جبکہ جون، جولائی، اگست کی ایڈوانس فیس وصول کی جا رہی ہے، اگر کسی کے تین چار بچے ہیں تو وہ کیسے یہ فیس ادا کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ او لیول کے نصاب میں نظرثانی ہو رہی ہے، آئندہ جو نصاب آئے گا اُس میں ان باتوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ پیر مظہر الحق نے کہا کہ اس بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی کہ سندھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں کیوں نہیں مل رہی ہیں اور اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"