Author Topic: Thailand Travel Guide Information in Urdu  (Read 4325 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
Thailand Travel Guide Information in Urdu
« on: December 09, 2007, 08:32:51 PM »
Thailand Travel Guide Information in Urdu تھائی لین تھائی لینڈ

تھائی لینڈ كا دارالحكومت بنكاك ہے۔ یہاں كی كرنسی بھات ہے۔ یہاں كی زبان تھائی ہے۔

بنكاك سیاحوں كی جنت سمجھا جاتا ہے۔ تھائی لینڈ چاول پیدا كرنے والی ملكوں كی دنیا میں سر فہرست ہے۔ گارمنٹس اور جم سٹون كا كاروبار بھی اپنے عروج پر ہے۔

 كسٹم فری پوٹ ہونے كی وجہ سے یہ تمام دنیا كے لیے ایك ماركیٹ كی حیثیت اختیار كر گیا ہے۔ پورے بنكاك میں بلند سے بلند اور وسیع وسیع شاپنگ سنٹر موجود ہیں جہاں پر دنیا كی ہر چیزآپ خرید سكتے ہیں۔

جنوری ٤٩٩١ئ سے پاكستان كے لیے بھی ویزا اپنے ملك سے حاصل كرنا ضروری ہو گیا ہے۔

اس سے پہلے ائیر پورٹ پر جسے ON ARRIVAL ویزا كہتے ہیں مل جاتا تھا۔ مگر اب ضروری ہے كہ آ پ پاكستان سے ویزا حاصل كر كے ہی جائیں۔

كاروبار اور سیر و سیاحت كے لیے ویزا آسانی سے مل جاتا ہے۔ وزٹ ویزا كے لیے آپ كو دو طرفہ فضائی ٹكٹ كنفرم تاریخوں كا۔ راستہ كے اخراجات كا ثبوت۔ اگر كاروبار ہے تو اس كی تفصیل ، ثبوت۔ پیش كرنے پر ویزا جاری كر دیا جاتا ہے۔

وہ لوگ جن كو ویزا كی ضرورت نہیں

تھائی لینڈ كے شہری، شہریت یافتہ۔

برطانوی پاسپورٹ ہولڈر ، كالونیز كے شہری۔

ذیل كے ممالك كے لوگوں كے لیے صرف پندرہ دن تك۔

الجیریا، ارجنٹائن، آسٹریا، بحرین، بلجیم، برازیل، برونائی، كینڈا، ڈنمارك، شام، فجی، فن

لینڈ، ،فرانس، جرمنی، یونا، آئس لینڈ، اآئر لینڈ، انڈونیشا، اسرائیل، اٹلی، جاپان، كینیا،

كویت، لكسمبرگ ، ملائشیا، میكسیكو، سنگاپور، سعودی عرب، سپین، سویڈن،

سوئٹزرلینڈ، تیونس، تركی، متحدہ عرب امارات، امریكہ، اقوام متحدہ كے پاسپورٹ ہولڈر،

تین ماہ كا انٹری ویزا ذیل كے ممالك كو دیا جاتا ہے۔

كوریا كے شہریوں كے لیے۔ نیوزی لینڈ كے شہری۔ سیاسی ، ملازمت، حكومتی پاسپورٹ ذیل كے ممالك كا۔ تیونس ، آسٹریا، بلجیم، ڈنمارك، جرمنی، اسرائیل، اٹلی، لكسمبرگ،

ملائشیا، نیدر لینڈ، ناروے، فلپائن، سنگاپور، سویڈن۔

 ری انٹری ویزا پرمٹ والے افراد۔

ٹرانزٹ والے لوگ جن كی منزل آگے ہو۔ جہاز كی وجہ سے رك جائیں۔ ٤٢ گھنٹے سے ٠٣ دن تك۔

ہیلتھ كارڈ كی ضرورت نہیں۔

10000 ہزار امریكن ڈالر تك آپ تھائی لینڈ میں لا سكتے ہیں اس سے زیادہ رقم لانے كے لیے آپ كو ڈیكلریشن فارم پر كرنا ہوگا۔ تھائی لینڈ تعلیمی ویزے بھی جاری كرتا ہے ۔ آپ كی تعلیمی مدت تك ویزے جاری كئے جاتے ہیں سكالر شپ پر بھی آپ اپنی پسند كے تعلیمی

ادارے میں پڑھ سكتے ہیں۔

تھائی لینڈ كی عورت سے شادی كرنے سے آپ كو تھائی لینڈ میںرہنے اور كاروبار كرنے كی اجازت مل جاتی ہے۔ پہلے ایك سال ورك پرمٹ جاری كی جاتا ہے۔ جس كے بعد اس كا اجرا دو سال كے لیے كر دیا جاتا ہے۔ تھائی لینڈ میں آپ كے ہاں پیدا ہونے والا بچہ تھائی نیشنل ہوگا۔ چاہے آپ دونوں كسی اور ملك كے كیوں نہ ہوں۔ پانچ سال كے بعد شہریت دے دی جاتی ہے۔

شہریت دینے سے پہلے اچھی طرح چھان بین كی جاتی ہے۔ آپ كی بیوی كا بیان لیا جاتا ہے ۔ آپ كی تمام ہسٹری تفصیل سے اكٹھی كی جاتی ہے۔ چال چلن پولیس كا تصدیق شدہ

سرٹیفكیٹ ، كاروبار كی تفصیل، اخراجات كیسے پورے كرتے ہیں وغیرہ۔ تھائی لینڈ میں زیادہ تر بدھ مت كے افراد پائے جاتے ہیں۔ مسلمان بھی كافی تعداد میں ہیں۔

پاكستان سے دوست احباب جو تھائی لینڈ سے ہو كر آئے ہیں بتاتے ہیں كہ بنكاك بہت خوب صورت بلند و بالا عمارتوں والا شہر ہے۔ ہوٹلوں ریستورانوں سے بھرا پڑا ہے۔

شہر كے درمیان سے دریا گزرتا ہے۔ دریا سے شہر كا نظارہ بڑا دل فریب ہوتاہے۔ اكثر مال اسباب دریا كے ذریعے لے جایا جاتا ہے۔ دریا كا سفر نہایت دل لبھانے والا اور دلكش ہے ۔ چھوٹی بڑی كشتیاں ہروقت چلتی رہتی ہیں۔

 پاكستان كے لوگ زیادہ تر جی پی او كے علاقے میں قیام كرتے ہیں۔ اس علاقے كو سپینی كان بھی كہتے ہیں۔ اس علاقے میں كافی پاكستانی ریستوران ، ہوٹل گیسٹ ہاوٕس ، شراب خانے اور بار ہیں۔

فوراٹ، پھوراٹ كا علاقہ زیادہ تر سكھوں كا علاقہ ہے۔ اس علاقہ میں سكھوں كے ہوٹل، ریستوران اور بار وغیرہ مل جاتے ہیں۔ اندرا ماركیٹ بھی یہیں ہے ۔ اندرا ماركیٹ بنكاك كی بڑی ماركیٹوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہاں پر گیسٹ ہاوٕس كافی تعداد میں ہیں۔

جن كے كرائیے بھی مناسب ہیں زیادہ عرصہ رہنے كے لیے اپارٹمنٹ بھی مل جاتا ہے ۔ زر ضمانت ركھوانے پر مناسب كرایوں میں اپارٹمنٹ مل جاتے ہیں۔

كاروبار مراكز میں ٹوكیو سٹور دنیا كے بڑے سٹوروں میں شامل ہیں جہاں پر دنیا كی ہر چیز مل جاتی ہے پتو نام بڑی گارمنٹس كی ماركیٹ ہے۔ اس كے علاوہ لا تعداد شاپنگ سنٹر موجود ہیں۔

سیكس فری sex free ملك ہونے كی وجہ سے تمام ممالك كے لوگ یہاں بكثرت آتے ہیں۔ جگہ جگہ لیڈی ہوم ، مساج سنٹر، پب بنے ہوئے ہیں۔ پتا یا سمندر كے كنارے چھوٹا سا شہر ہے۔ جو صرف سمندر كے نظاروں سے لطف اندوز ہونے كے لیے بنایا گیا ہے۔ بڑے بڑے ہوٹل، قدم قدم پر بار ، شراب خانوں سے بھرا پڑا ہے۔ صبح سن باتھ كا منظر دیكھنے كے قابل ہوتا ہے۔

جو لوگ تھائی لینڈ جاتے ہیں وہ بنكاك سے پتایا ضرور جاتے ہیں۔

بنكاك میں ایك مگرمچھ پارك بھی ہے۔ جس میں ہر سائز اور عمر كا مگرمچھ مل جاتاہے۔

سانپوں كا گھر بھی ہے۔

بنكاك میں عیاشی كا سب سے بڑا علاقہ پٹ پانگ كا ہے۔ جو سلوم روڈ پر واقع ہے۔ بنكاك ائیر پورٹ سے شہر تك تقریباً تیس كلومیٹر كا فاصلہ ہے۔ مگر رش، گاڑیوں كے اژدھام كی وجہ سے یہ فاصلہ دو سے تین گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ اس مشكل سے بچنے كے لیے بنكاك ائیر پورٹ سے شہر تك فلائی اوور بنایا جا رہا ہے جو جلد ہی مكمل ہو جائے گا جو جاپان كے تعاون سے بن رہا ہے۔

بنكاك میں پاكستانی ایجنٹ بہت زیادہ نظر آتے ہیں۔ ان حضرات كا مقصد سادہ لوح لوگوں كو لوٹنا ہوتاہے۔ بتانے والے بتاتے ہیں كہ یہ لوگ مختلف حیلوں اور بہانوں سے پاكستانیوں جو كہ نو وارد ہوتے ہیں سے رقم ہتھیا لیتے ہیں ۔ بعض سے تو پاسپورٹ تك چھین لیتے ہیں اگر آپ جائیں تو ان لوگوں سے ہوشیار رہیں ۔ان لوگوں كا مركز پسنی كان ہے۔