PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities in KP => BUST => Topic started by: گل on May 30, 2010, 11:33:55 AM

Title: Bannu University BA, B.Sc,B.Com exam 2010
Post by: گل on May 30, 2010, 11:33:55 AM
Bannu University BA, B.Sc,B.Com exam 2010


بنوں یونیورسٹی کے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 2010 ،10جون 2010 سے
بنوں،  یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں، خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق بی اے بی ایس سی اور بی کام پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات 2010 ،10جون 2010 سے شروع ہوں گے ۔

اس سلسلے میں ریگولر طلبہ کے رول نمبرات 4 جون 2010 کوان کے متعلقہ کالجز کے پرنسپلز کے حوالے کردئیے جائیں گے۔

جبکہ پرائیویٹ اور لیٹ کالج طلباءکے رول نمبرات 28 ۔مئی 2010 کو ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کردئیے جائیںگے۔

 اگر کسی امیدوار کو 7۔جون 2010 تک رول نمبر سلپ موصول نہ ہو تو اسے ہدایت کی گئی ہے کہ ڈپلیکیٹ رول نمبرز سلپ حاصل کرنے کے لئے وہ شعبہ امتحانات یو ایس ٹی، بنوں سے فوری طورپر رابطہ کرے ،بصورت دیگر یو ایس ٹی ،بنوں کسی صورت میں ذمہ دار نہیں ہوگی۔

 تمام امیدواروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی حال میں کسی قسم کاممنوعہ اور قابل اعتراض موادجس میں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانکس اشیاءبھی شامل ہیں ساتھ لانے سے اجتناب کریں ۔خلاف ورزی کی صورت میںانہیں پرچہ یا امتحان کی منسوخی یا جرمانے کی سزا مل سکتی ہے۔ اسی طرح سے تمام امیدواروں کو مزید کہاگیا ہے کہ وہ ڈپلیکٹ رول نمبرز سلپ اور تصدیق شدہ شناختی کارڈ(اپنے یاوالدکے) اپنے ساتھ لائیں جبکہ ضلع بنوں ،لکی مروت اورنارتھ وزیر ستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ اورلیٹ کالج امیدواروں کے رول نمبرات سلپ ان کے متعلقہ پتوں پر ارسال کردی جائیں گی

خیبرواچ نیوزشکریہ