ذکریا یونیورسٹی کانفرنس کے شرکا کی وائس چانسلر سے ملاقات
زکریایونیورسٹی میں جاری فارمیسی کی انٹرنیشنل کانفرنس میں ماہرین نے دوسرے روز بھی تحقیقاتی مقالے پڑھے
ملتان: زکریایونیورسٹی میں جاری فارمیسی کی انٹرنیشنل کانفرنس میں ماہرین نے دوسرے روز بھی تحقیقاتی مقالے پڑھے ،جس میں بیماریوں اور ان کے تدارک کے حوالے سے جدید ریسرچ کے بارے میں بتایا گیا ،
اس حوالے سے دو سیشن ہوئے جن کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر نثار شاہ نے کی ، بعد ازاں کانفرنس میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود سے ملاقات کی اور ان کوکانفرنس کے انعقاد پرمبارکباد دی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری 2019ء کو شائع ہوئی